ہومتازہ ترینروس اور ایشیائی ممالک تعلقات میں تیسری قوت خلل ڈالتی ہے، صدر...

روس اور ایشیائی ممالک تعلقات میں تیسری قوت خلل ڈالتی ہے، صدر پوتن

روس اور ایشیائی ممالک تعلقات میں تیسری قوت خلل ڈالتی ہے، صدر پوتن

ماسکو اشتیاق ہمدانی
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ روس اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور انسانی تعلقات میں مداخلت کی بیرونی کوششیں ہو رہی ہیں۔ روسی صدر نے آستانہ میں روس اور وسطی ایشیا کے پہلے سربراہی اجلاس میں کہا کہ دنیا اور خطے کی صورت حال جو مزید پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے، ہمیں اپنے تعامل کے تمام میکانزم کو دوبارہ متحرک کرنے کی طرف دھکیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے شعبوں میں ہمارے تعاون کی ترقی میں مداخلت کے لیے باہر سے کوششیں ہو رہی ہیں. صدر پوتن کے مطابق کچھ قوتیں روس مشرق وسطیٰ ممالک کے درمیان سیاست، معیشت اور انسانی ہمدردی کے شعبے میں بڑھتے تعلقات میں بارہا خلل ڈال رہی ہیں۔

روسی صدر نے کہا لہٰذا اب ہمارے ممالک کے صحیح معنوں میں مربوط مشترکہ اقدامات ہمارے اتحاد، شراکت داری کو مضبوط بنانا اور بھی ضروری ہے جس سے ہماری معیشتوں کو مضبوط کرنے کا موقع ملے گا. روسی صدر نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ ہمارے ممالک کے درمیان تعلقات مختلف شعبوں اور مختلف جہتوں میں آگے بڑھ رہے ہیں، اور ہم براہ راست اور مسلسل رابطے میں ہیں.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل