پاکستان سے ازبکستان کے لیے گوشت کی پہلی کھیپ روانہ

Truck Truck

اسلام آباد (صداۓ روس)

پاکستان سے ازبکستان کے لیے منجمد گوشت کی پہلی برآمدی کھیپ روانہ کر دی گئی ہے، جس کے ساتھ ہی پاکستان۔ایران زمینی تجارتی راہداری کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ کسٹمز حکام کے مطابق کراچی سے روانہ ہونے والی یہ کھیپ تاشقند کے لیے بھیجی گئی ہے۔ نئی راہداری کے تحت سامان پہلے گوادر سے ایرانی علاقے رمدان بارڈر پہنچا، جہاں سے یہ ایران کے راستے وسطی ایشیائی ممالک کو منتقل کیا جائے گا۔

Red meat

اعلامیے کے مطابق اس نئی راہداری کے ذریعے پاکستان سے ایران اور پھر وسطی ایشیا تک ایک مؤثر زمینی تجارتی راستہ قائم ہو گیا ہے۔ یہ نظام TIR نظام کے تحت فعال کیا گیا ہے، جو سرحد پار تجارت کو آسان اور تیز بنانے میں مدد دیتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا بلکہ ترسیل کا وقت بھی کم ہوگا، جس سے ملکی صنعت اور برآمدات کو فروغ ملے گا اور علاقائی تجارت کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔