خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

Language

پی ٹی آئی کے خلاف پاکستانی پرچم کی تضحیک کی قرارداد جمع

قومی پرچم کے اوپر پی ٹی آئی کا جھنڈا لگانے پر پنجاب اسمبلی میں ’پرچم احترام آرڈیننس‘ کی خلاف ورزی پر مذمتی قرار جمع کرا دی گئی ہے۔

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ نواز کی رکن اسمبلی کنول لیاقت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ’پرچم احترام آرڈیننس‘ کی خلاف ورزی کے تحت قرار داد جمع کرائی گئی ہے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کا قومی پرچم پر اپنے پارٹی پرچم کو ترجیح دینا قابل مذمت فعل اور قومی پرچم کی تضحیک کے مترادف ہے۔

قرارداد کے متن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایوان پی ٹی آئی کے اس فعل کی بھرپور مذمت کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ جلد ازجلد سیاسی جماعت کے جھنڈوں کو اتارا جائے اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

Share it :