عیدالاضحیٰ پر سرکاری ملازمین کے لیے طویل تعطیلات کا امکان

Eid Ul Adha Eid Ul Adha

اسلام آباد (صداۓ روس)

پاکستان میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر اس بار سرکاری ملازمین کو طویل تعطیلات ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق رواں سال عیدالاضحیٰ 27 مئی کو ہونے کی توقع ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے ہر سال اس مذہبی موقع پر کئی روزہ عام تعطیلات کا اعلان کیا جاتا ہے۔ روایتی طور پر عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کا آغاز 9 ذی الحج سے ہوتا ہے، اور اگر اس مرتبہ بھی یہی شیڈول برقرار رکھا گیا تو سرکاری ملازمین کو ایک طویل وقفہ مل سکتا ہے۔ ممکنہ شیڈول کے مطابق 23 اور 24 مئی کو ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی، جبکہ 26 سے 29 مئی تک عید کی سرکاری چھٹیوں کا اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔

اس کے بعد 30 اور 31 مئی کو دوبارہ ہفتہ وار تعطیلات آئیں گی، جس کے باعث سرکاری ملازمین کے لیے مسلسل 9 دن کی چھٹیوں کی صورتحال بن سکتی ہے۔ مزید برآں بعض ملازمین 25 مئی کی اضافی چھٹی لے کر اس وقفے کو مزید طویل بھی کر سکتے ہیں۔ حتمی تعطیلات کا اعلان حکومت کی جانب سے چاند نظر آنے اور سرکاری نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد کیا جائے گا۔