ایران کی متحدہ عرب امارات پر حملے کی تردید، سخت ردعمل کی وارننگ

Ebrahim Zolfaghari Ebrahim Zolfaghari

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

ایران نے متحدہ عرب امارات پر حملے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس نے امارات کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ ترجمان خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر کے مطابق اماراتی وزارت دفاع کا بیان مکمل طور پر جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اگر متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایران کے خلاف کسی قسم کی کارروائی کی گئی تو اس کا بھرپور اور سخت جواب دیا جائے گا، جس پر امارات کو اپنے اقدام پر افسوس ہوگا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یو اے ای کو امریکی اور صیہونی قوتوں کے لیے پناہ گاہ نہیں بننا چاہیے، کیونکہ ایسا کرنا اسلامی دنیا کے ساتھ دھوکا ہوگا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران نے ماضی میں صبر و تحمل کا مظاہرہ صرف متحدہ عرب امارات میں مقیم مسلمانوں کے مفاد اور تحفظ کے پیش نظر کیا۔ ترجمان کے مطابق عرب امارات بدقسمتی سے امریکی اور صیہونی افواج کا ایک اہم مرکز بن چکا ہے۔

ایران کا مؤقف ہے کہ امریکہ اور اسرائیل عالم اسلام کے دشمن ہیں اور خطے میں عدم استحکام کا باعث بن رہے ہیں۔ ایرانی حکام نے کہا کہ پروپیگنڈا، جھوٹے الزامات اور مظلومیت کا تاثر پیدا کرنے سے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔