فیصل شاہکار نئے آئی جی پنجاب تعینات

حکومت نے پنجاب پولیس کے آئی جی کو تبدیل کرتے ہوئے فیصل شاہکار کو نیا آئی جی تعینات کردیا۔

ذرائع کےمطابق صوبائی حکومت کی تبدیلی کی صورت میں پنجاب کے چیف سیکرٹری کامران افضل اور آئی جی پولیس راؤ سردار نے اپنے عہدوں سے علیحدہ ہونے کی تیاری کرلی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے وفاق میں بھیجنے کی درخواست کی تھی۔

Advertisement

اب حکومت نے صوبے میں آئی جی پنجاب کو تبدیل کردیا ہے اور راؤ سردار کی جگہ فیصل شاہکار کو نیا آئی جی پنجاب لگایا گیا ہے جب کہ آئی جی پنجاب راؤ سردار کو ریلوے پولیس کا نیا آئی جی مقرر کیا گیا ہے۔