ہومتازہ ترینروس نے یونان، ڈنمارک، سلوواکیہ، سلووینیا، کروشیا کو غیر دوست ممالک قراردیدیا

روس نے یونان، ڈنمارک، سلوواکیہ، سلووینیا، کروشیا کو غیر دوست ممالک قراردیدیا

روس نے یونان، ڈنمارک، سلوواکیہ، سلووینیا، کروشیا کو غیر دوست ممالک قراردیدیا

ماسکو (صداۓ روس)
روس کی کابینہ کی پریس سروس نے کہا کہ یونان، ڈنمارک، سلوواکیہ، سلووینیا اور کروشیا کو روس کے لیے غیر دوستانہ ریاستوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے ان ممالک کی فہرست کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے جو بیرون ملک روسی سفارتی اور قونصلر مشنز کے خلاف غیر دوستانہ کارروائیاں کررہے ہیں۔ اس فہرست میں اب یونان، ڈنمارک، سلوواکیہ، سلووینیا اور کروشیا بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کچھ ممالک کے غیر دوستانہ اقدامات کے جواب میں روس کی جانب سے جوابی اقدامات سے متعلق روسی صدر ولادیمیر پوتن کا ایگزیکٹو آرڈر 23 اپریل 2021 کو منظور کیا گیا تھا۔ دستاویز میں ایسے ممالک کے لیے اپنے سفارت خانوں کے لیے روسی عملے کی خدمات حاصل کرنے کے امکان کی مکمل ممانعت تک کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قونصل خانے اور سرکاری اداروں کے نمائندہ دفاتر میں روسی شہریوں کی تعیناتی پر پابندی عائد کردی گئی تھی.

وزراء کی کابینہ نے کہا کہ حکومت کی طرف سے منظور شدہ فہرست ایسے ممالک کے ناموں کے علاوہ روس میں ان افراد کی تعداد کی وضاحت کرتی ہے، جن کے ساتھ غیر دوست ممالک کے سفارتی مشن اور ان کے قونصلر دفاتر ملازمت کے معاہدے کر سکتے ہیں۔ اس نئے حکم نامے کے مطابق یونان کے ماسکو میں سفارتخانے میں عملے کی تعیناتی کی حد 34 افراد ہے، اس ہی طرح ڈنمارک – 20، سلوواکیہ – 16۔ جبکہ سلووینیا اور کروشیا اپنے سفارتی مشنوں اور قونصلر اداروں کے لیے ملازمین کی خدمات حاصل نہیں کر سکتے. اس سے قبل مئی 2021 میں امریکی اور چیک سفارتی مشنوں پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔ روسی حکومت کی طرف سے منظور کردہ فہرست حتمی نہیں ہے اور بیرون ملک روسی مشنز کے خلاف غیر ملکی ریاستوں کے جاری معاندانہ اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس میں توسیع کی جا سکتی ہے۔

انٹرنیشنل