ہومتازہ ترینشاہد آفریدی میرے لیے پنجابی ڈرامے اور پشاوری جوتی لاتے تھے، ہربجن...

شاہد آفریدی میرے لیے پنجابی ڈرامے اور پشاوری جوتی لاتے تھے، ہربجن سنگھ

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ آل راؤنڈر شاہد آفریدی میرے لیے پنجابی ڈرامے اور پشاوری جوتی لایا کرتے تھے۔

بھارتی نیوز چینل کو ویڈیو بیان دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستانی ٹیم میں میرے کئی دوست ہوا کرتے تھے اور شاہد آفریدی ان میں سے ایک بہت اچھے دوست تھے، وہ میرے لیے تحائف اور چیزیں لیکر آیا کرتے تھے۔

ہربجن سنگھ نے بتایا کہ پاکستان کے خلاف سال 1999 میں دہلی ٹیسٹ میچ بہت یادگار تھا جہاں انیل کمبلے نے ایک اننگز میں 10 وکٹیں لی تھیں، یہ پہلا موقع تھا جب مجھے اچھا لگا کہ میں نے کوئی وکٹ نہیں لی۔ یہ کسی بھی کرکٹر کیلئے ایک بڑا کارنامہ ہے۔

ہربھجن سنگھ نے کہا کہ میری ثقلین مشتاق کے ساتھ بھی دوستی تھی میں ان سے کرکٹ پر بات کرتا تھا۔

انٹرنیشنل