نیتن یاہو کی سماعت منسوخ نہیں ہوگی، عدالت کا سخت فیصلہ

Israeli Prime Minister Benjamin Netanyahu Israeli Prime Minister Benjamin Netanyahu

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی مجرمانہ مقدمے کی سماعت منسوخ کرنے کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔ اسٹیٹ پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف کیس کی سماعت منسوخ نہیں کی جا سکتی۔ انہیں اپنا شیڈول خود ایڈجسٹ کرنا ہوگا۔ نیتن یاہو نے عدالت میں سلامتی اور سیاسی مصروفیات کا حوالہ دیتے ہوئے سماعت منسوخ کرنے کی درخواست کی تھی، جسے مسترد کر دیا گیا۔