آئی جی پنجاب کی عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت

آئی جی پنجاب پولیس فیصل شاہکار نے زمان پارک لاہور میں عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق زمان پارک میں ہونے والے اجلاس میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے 25 مئی کے واقعات پر کارروائی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

بعدازاں آئی جی پنجاب فیصل شاہکار بھی زمان پارک پہنچے اور اجلاس میں شرکت کی۔

Advertisement

آئی جی پنجاب واپسی پر ق لیگ کے رہنما مونس الٰہی کے ہمراہ ان کی گاڑی میں روانہ ہوئے۔