عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں 25 اگست تک ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں ضمانت قبل از وقت گرفتاری کی درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگاتے ہوئے درخواست آج ہی سماعت کے لیے مقرر کی تھی۔

اس حوالےسے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے وکلا بابر اعوان اور فیصل چودھری کی وساطت سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی گئی۔

Advertisement

دوران سماعت عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے موقف اپنایا کہ ’ہم انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کریں گے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ ’اعتراض ہے کہ بائیومیٹرک نہیں کرایا۔ آپ بائیو میٹرک کرانے لیے لیے حفاظتی ضمانت چاہتے ہیں؟

بابر اعوان نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج چھٹی پر ہیں اس لیے ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ عمران خان کے بائیو میٹرک تصدیق کا اعتراض دور کیا جاتا ہے، تین دن کی راہداری ضمانت منظور کر رہے ہیں۔