ہومپاکستانسفارتخانہ پاکستان بلغاریہ میں پاکستان ٹریڈ اور کلچر سینٹر کی افتتاحی تقریب

سفارتخانہ پاکستان بلغاریہ میں پاکستان ٹریڈ اور کلچر سینٹر کی افتتاحی تقریب

صوفیہ (صداۓ روس)
سفارتخانہ پاکستان بلغاریہ میں پاکستان ٹریڈ اور کلچر سینٹر کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی.سینٹر کا افتتاح بلغاریہ کے چیمیبر آف کامرس اور انڈسٹری کے صدر ٹسوٹان سیمونوف نے کیا. اس تقریب میں پاکستان کی بلغاریہ میں سفیر میریم آفتاب اور بلغاریہ کے مشہور کاروباری شخصیات نے شرکت کی. پاکستان ٹریڈ اور کلچر سینٹر میں پاکستان کی ایکسپورٹ جن میں چمڑے کی اشیاء، سپورٹس و سرجیکل انسٹرومنٹس، ہمالیہ نمک ، اور پاکستانی دستکاری کی نمونے رکھے گئے ہیں. سینٹر میں پاکستان کے تمام صوبوں سے منسلک ثقافتی پنٹنگز بھی رکھی گئیں ہیں. بلغاریہ کے چیمبر آف انڈسٹری کے صدر نے سفارتخانہ پاکستان کو اس احسن اقدام پر خراج تحسین پیش کیا. انہوں نے اس کو دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی طرف اہم اقدام قرار دیا
انہوں نے اس موقع پر بلغاریہ کے تاجروں کو پاکستان سے اشیاء کی درآمد پر زور دیا جوکہ اس وقت جی پی ایس پلس کی بدولت ڈیوٹی فری ہیں.

اس موقع پر پاکستان کی سفیر مریم آفتاب نے صدر بلغاریہ چیمبر آف کامرس اور دیگر حاضرین کا شکریہ ادا کیا. انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اب بھی مواقع کی نسبت کافی کم ہے. انہوں نے بلغاریہ کے تاجروں کو پاکستانی مارکیٹ میں دلچسپی لینے پر زور دیا. انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مارکیٹ سے ان کو منافع ملے گا. انہوں نے پاکستان کے سفارتخانے کی طرف سے بھر پور سپورٹ فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی اس موقع پر ٹرید، سیاحت اور کلچر کے حوالے سے ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل