بھارتی مسلمان سیاستدان اسد الدین اویسی کی گاڑی پرفائرنگ
دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک)
بھارتی مسلمان سیاستدان اسد الدین اویسی کی گاڑی پرفائرنگ کا واقع پیش آیا ہے. اطلاعات کے مطابق آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے لیڈر اسد الدین اویسی پر اتر پردیش میں حملے کی خبر ہے۔ ان کی کار پر فائرنگ کی گئی ہے۔ گولیاں ان کی کار کے دروازے پر لگی ہیں ۔وہ میرٹھ میں انتخابی مہم کے بعد دہلی واپس جارہے تھے۔
اس سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ایک ملزم فرار ہے جس کی تلاش کی جارہی ہے۔ ایک ہتھیار بھی پولیس نے برآمد کرلیا ہے۔ ہاپوڑ ایس پی کے مطابق پولیس کو اس فائرنگ کی خبر ملئی تھی جس کے بعد کارروائی شروع کی گئی۔سی سی ٹی وی فوٹیج کو دیکھا جارہا ہے۔
ٹیوٹر پر اویسی نے اپنے اکاؤنٹ پر اس کے بارے میں آگاہ کیا ہے بلکہ دروازے پر گولیوں کے نشانات کا فوٹو بھی شئیر کیا ہے ۔ انہوں نے ٹیوٹ کیا ہے کہ چھجرسی ٹول گیٹ پر میری گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں میری گاڑی پنکچر ہوگئی، لیکن ہم سب محفوظ ہیں الحمدللہ۔