اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

کیلیفورنیا میں شدید مظاہرے، حالات قابو سے باہر، فوج طلب

California USA

کیلیفورنیا میں شدید مظاہرے، حالات قابو سے باہر، فوج طلب

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی شہر لاس اینجلس میں غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجے سمیت میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان دوسرے روز بھی شدید جھڑپیں ہوئیں۔ امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں حالیہ دنوں میں شروع ہونے والے شدید عوامی مظاہروں نے شدت اختیار کر لی ہے، جس کے بعد ریاستی حکومت نے امن و امان قائم رکھنے کے لیے نیشنل گارڈز کو طلب کر لیا ہے۔ مظاہرے مختلف شہروں میں بیک وقت شروع ہوئے جن کی بنیادی وجوہات میں غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن، مہنگائی، نسلی امتیاز، پولیس کی مبینہ زیادتیاں اور سیاسی ناانصافیوں کے خلاف عوامی غم و غصہ شامل ہیں۔ مظاہرین نے کئی علاقوں میں سڑکیں بلاک کر دیں، سرکاری عمارات پر دھاوا بولا، اور پولیس گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔ صورتحال اس قدر سنگین ہو گئی کہ مقامی پولیس کے لیے حالات پر قابو پانا ممکن نہ رہا، جس کے بعد گورنر کی جانب سے فوجی دستے طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ نیشنل گارڈز کی تعیناتی کے باوجود بعض علاقوں میں جھڑپیں جاری رہیں، اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔

ریاستی حکام نے شہریوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ مظاہرین کے جائز مطالبات کو سنا جائے گا، تاہم قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مظاہرین کے خلاف طاقت کے بجائے مذاکرات کو ترجیح دی جائے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اہم شہروں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے، جبکہ حالات معمول پر لانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Share it :