ایران نے پاکستانی تیل بردار جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی

Tanker Tanker

اسلام آباد (صداۓ روس)

ایران کی جانب سے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کے ایک تیل بردار جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی خصوصی اجازت دے دی گئی ہے۔ پی این ایس سی کے جہاز کے کیپٹن یاسر نے خام تیل کی بھاری مقدار لے کر آبنائے ہرمز سے محفوظ طریقے سے گزر کر جہاز کو آگے بڑھایا ہے۔ یہ جہاز اب پرسوں کراچی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو جائے گا۔ جہاز پر 8 کروڑ لیٹر سے زائد خام تیل لدا ہوا ہے جو پاکستان کی تیل کی ضروریات کے لیے انتہائی اہم ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے ایران نے آبنائے ہرمز کو بند رکھا ہوا تھا جس کی وجہ سے بین الاقوامی تیل کی سپلائی میں رکاوٹ پیدا ہو گئی تھی اور متعدد جہازوں کو متاثر کیا تھا۔ اس خصوصی اجازت سے پاکستانی جہاز کو اس رکاوٹ سے نجات ملی ہے اور تیل کی بروقت ترسیل ممکن ہو سکی ہے۔