ایران کا آبنائے ہرمز کے قریب 3 امریکی ڈسٹرائرز پر حملے کا دعویٰ

Iranian Air Force Iranian Air Force

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

ایران کی نیم سرکاری خبر ایجنسی Tasnim نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی بحریہ نے آبنائے ہرمز کے قریب تین امریکی ڈسٹرائر جنگی جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ایجنسی کے مطابق امریکی جنگی جہازوں پر میزائلوں اور کامیکازی ڈرونز کے ذریعے حملہ کیا گیا، جس کے بعد یہ جہاز خلیجِ عمان کی جانب منتقل ہو رہے ہیں۔ تاہم حملوں سے ہونے والے ممکنہ نقصان کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکیں۔ دوسری جانب US Central Command کا کہنا ہے کہ ایرانی حملوں کو روک دیا گیا اور کسی بھی امریکی بحری جہاز کو نقصان نہیں پہنچا۔ امریکی حکام کے مطابق حملوں کے جواب میں ایرانی فوجی تنصیبات، میزائل لانچ سائٹس اور ڈرون مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ جہازوں میں USS Truxtun، USS Rafael Peralta اور USS Mason شامل تھے، جو آبنائے ہرمز سے گزر رہے تھے۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب Strait of Hormuz میں کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے اور امریکا و ایران کے درمیان جنگ بندی اور ممکنہ معاہدے سے متعلق غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔