وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش

Karoline Leavitt Karoline Leavitt

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

کیرولین لیویٹ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی نومولود بیٹی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیا۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے Instagram پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ یکم مئی کو ان کی بیٹی ویویانا، جسے پیار سے ’ویوی‘ کہا جا رہا ہے، ان کی فیملی کا حصہ بنی۔ کیرولین لیویٹ نے لکھا کہ “ویوی نے آتے ہی ہمارے دل اپنی محبت سے بھر دیے ہیں۔” نے اپنی بیٹی کی صحت کے بارے میں بتایا کہ ویویانا بالکل صحت مند ہیں، جبکہ ان کا بڑا بیٹا بھی خوشی خوشی اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ نئی زندگی کو اپنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا کہ ان کا خاندان گھر میں آنے والی اس نئی خوشی کے ہر لمحے سے لطف اندوز ہو رہا ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ کے اختتام پر ان تمام افراد کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے نومولود بچی کی پیدائش پر نیک تمناؤں اور مبارکباد کا اظہار کیا۔