ایران کے کویت اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے

Ibrahim Zulfiqari Ibrahim Zulfiqari

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کویت اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر کامیاب حملے کیے ہیں۔ نورنیوز کے مطابق آئی آر جی سی کے ایک بیان میں کہا گیا کہ ڈرونز نے العدید ایئر بیس پر ایک اسلحے کے گودام، علی السلام ایئر بیس میں ایک ہیڈکوارٹر کی عمارت اور اسلحہ ذخیرہ کرنے کی سہولیات کے علاوہ کویت میں متعدد مواصلاتی مراکز کو نشانہ بنایا۔ جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ ڈرونز نے اردن کے الازرق ایئر بیس پر ایندھن کے ذخیرہ کرنے کے ٹینکوں کو بھی نشانہ بنایا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ الازرق ایئر بیس اپنی جغرافیائی حیثیت، انفراسٹرکچر، فوجی سازوسامان اور واشنگٹن کی جانب سے کی گئی اہم سرمایہ کاری کی وجہ سے خطے کے اہم امریکی اڈوں میں شمار کیا جاتا ہے۔