تہران میں ایرانی خواتین کا آئی آر جی سی فوجی ٹریننگ میں حصہ

Iranian women Iranian women

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) کے زیر اہتمام تہران میں ایک رضاکار کیمپ میں ایرانی خواتین نے فوجی تربیتی کورس میں حصہ لیا۔آزادی چوک پر منعقدہ یہ تربیتی پروگرام ’جانفدا‘ کے نام سے تھا جس کا مطلب ’وطن کی قربانی‘ ہے۔ کورس میں خواتین نے اسلحہ سنبھالنا، سنائپر رائفلز سے نشانہ باندھنا، رسیوں پر اترنا (ریپیلنگ) اور زپ لائن کا استعمال سیکھا۔فوٹیج میں دیکھا گیا کہ خواتین اسلحہ کے ساتھ صف میں کھڑی ہوئیں اور مختلف فوجی طرز کی مشقوں میں شریک ہوئیں۔