ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران مشرق وسطیٰ کے پڑوسی ممالک کو دشمن نہیں سمجھتا اور اس کے اقدامات خصوصی طور پر امریکا کے خلاف ہیں۔ انہوں نے ایران اخبار کو انٹرویو میں کہا کہ “علاقائی سطح پر یہ عمومی سمجھ ہے کہ ایران کے اقدامات خطے کے ممالک کے خلاف دشمنی پر مبنی نہیں ہیں، بلکہ دیگر وجوہات کی بناء پر ہیں جن سے تمام فریقین آگاہ اور واقف ہیں۔” عراقچی نے مزید کہا کہ تنازع ختم ہونے کے بعد تہران اپنے پڑوسیوں کے ساتھ مکالمے اور اعتماد کی بحالی کا خواہاں ہے۔