ایران کے حملوں پر خلیجی ممالک کو شدید دھچکا، ٹرمپ کا دعویٰ

Trump Trump

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے حملوں نے خلیجی ممالک کو شدید دھچکا پہنچایا، کیونکہ انہیں ہرگز توقع نہیں تھی کہ وہ بھی نشانہ بن سکتے ہیں۔ فوکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ Qatar، Saudi Arabia اور United Arab Emirates ایران کے حملوں پر شدید حیران ہوئے اور ان ممالک کو اس خطرے کا اندازہ نہیں تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں ایران کے ممکنہ اثر و رسوخ کو امریکا نے اپنے سابقہ حملوں کے ذریعے روکا، جن میں ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ ٹرمپ کے مطابق امریکی کارروائیوں سے قبل ایران کی جوہری صلاحیت اس سطح تک پہنچ چکی تھی کہ وہ مختصر عرصے میں ایٹمی ہتھیار تیار کر سکتا تھا، جو خطے اور دیگر ممالک کے لیے خطرہ بن سکتے تھے۔