امریکی پابندیوں کے باوجود تہران ایئرپورٹ پر بین الاقوامی پروازیں جاری

Airport Airport

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)

امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کا تہران ہوائی اڈہ مکمل طور پر فعال ہے اور وہاں سے بین الاقوامی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق تہران کے ہوائی اڈے سے 30 سے زائد بین الاقوامی پروازیں معمول کے مطابق آپریٹ ہو رہی ہیں، جبکہ امریکی پابندیوں کے نفاذ کے روز 23 ستمبر کو بھی ہوائی اڈے سے 60 پروازیں چلائی گئیں۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکا نے 8 ستمبر کو ایران کی فضائی صنعت سے متعلق نئی پابندیاں عائد کی تھیں، جس کے بعد عمان اور متحدہ عرب امارات نے ایرانی پروازیں معطل کردی تھیں۔ رپورٹس کے مطابق عراق کے چار ہوائی اڈوں نے بھی ایرانی پروازوں کا آپریشن روک دیا، تاہم چین، روس سمیت دیگر ممالک کے لیے ایرانی پروازیں بدستور جاری ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی محکمہ خزانہ نے 8 ستمبر کو ایران کی فضائی صنعت سے متعلق پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔