اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے وفاقی دارالحکومت کے شہری محمد ساجد کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کہہ رہے انہوں نے الیکشن کمیشن سے معلومات چھپائیں وہ کون سی معلومات ہیں؟

Advertisement

اس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عمران خان نے بیٹی ٹیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا۔

عدالت نے درخواست پر مختصر سماعت کے بعد اس کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔