اسرائیل کی ایران کو ’پتھر کے دور‘ میں پہنچانے کی دھمکی

Israeli Tank Israeli Tank

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

اسرائیل کے وزیر دفاع Israel Katz نے ایران کے خلاف دوبارہ جنگ شروع کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل امریکا کی منظوری کا انتظار کر رہا ہے تاکہ ایران کو ’’پتھر کے دور‘‘ میں پہنچایا جا سکے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر Donald Trump نے ایران کے ساتھ جنگ بندی کو غیر معینہ مدت تک بڑھا دیا ہے، جبکہ ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی برقرار رکھی گئی ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایران کے خلاف کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے اور امریکا کے گرین سگنل کا منتظر ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ممکنہ کارروائیوں میں ایران کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور معاشی مراکز کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب ایران کی قیادت نے امریکی مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ اپنی جوہری سرگرمیاں جاری رکھے گا، جنہیں تہران توانائی اور طبی مقاصد کے لیے ضروری قرار دیتا ہے۔ ایران کے سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ ملک بیک وقت سفارتکاری اور دفاعی تیاری دونوں راستوں پر قائم ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس سے قبل امریکا اور ایران کے درمیان عمان میں بالواسطہ مذاکرات بھی ہوئے تھے، جن میں امن معاہدے کی امید ظاہر کی گئی تھی، تاہم موجودہ کشیدگی نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔