خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

اسرائیلی حملہ: وزیراعظم شہباز شریف کا قطر کا ہنگامی دورہ

Shahbaz Sharif

اسرائیلی حملہ: وزیراعظم شہباز شریف کا قطر کا ہنگامی دورہ

اسلام آباد (صداۓ روس)
وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ ہنگامی دورے پر دوحہ، قطر روانہ ہو گئے ہیں۔ یہ دورہ اسرائیلی جارحیت کے حالیہ واقعات کے تناظر میں قطری قیادت اور عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ اور معاونِ خصوصی طارق فاطمی بھی روانہ ہوئے ہیں۔ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ہو گی، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال، اسرائیلی جارحیت اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر تفصیلی تبادلۂ خیال متوقع ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف قطری قیادت کو اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام کی جانب سے مکمل یکجہتی کا پیغام دیں گے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کریں گے۔

شئیر کریں: ۔