ہومانٹرنیشنلجاپان کا عالمی وبا کی وجہ سے عائد سرحدی پابندیاں نرم کرنے...

جاپان کا عالمی وبا کی وجہ سے عائد سرحدی پابندیاں نرم کرنے کا فیصلہ

جاپان کا عالمی وبا کی وجہ سے عائد سرحدی پابندیاں نرم کرنے کا فیصلہ

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک)
جاپان نے عالمی وبا کی وجہ سے عائد سرحدی پابندیاں نرم کرنے کا فیصلہ کیا ہے. جاپان کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ حکومت نئے آنے والے غیر ملکیوں کے داخلے پر عائد سخت پابندیوں کو نرم کرنے پر غور کر رہی ہے۔ وزیراعظم کِشیدا فُومیو نے کہا ہمیں متغیر قسم اومی کرون کے بارے میں حاصل شدہ سائنسی علم، اندرون و بیرون ملک وباء کے پھیلاؤ کی صورتحال میں ہونے والی تبدیلیوں اور دوسرے ممالک میں نافذ سرحدی کنٹرول کے اقدامات کو مدِ نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

حکومت جاپان نے نومبر میں داخلے پر سخت پابندیاں دوبارہ عائد کی تھیں جب متغیر قسم اومی کرون پوری دنیا میں پھیلنا شروع ہوئی تھی۔ یہ اقدامات رواں مہینے کے آخر تک نافذ العمل رہیں گے۔ لیکن کاروباری رہنماء حکومت سے ان پابندیوں پر نظرثانی کا مطالبہ کر رہے ہیں کیونکہ ان پابندیوں سے اُن کی سماجی اور اقتصادی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل