کایا کالاس یورپی یونین کو روس اور چین کے ساتھ جنگ میں دھکیلنا چاہتی ہیں، کیرل دمترییف

Kirill Dmitriev Kirill Dmitriev

کایا کالاس یورپی یونین کو روس اور چین کے ساتھ جنگ میں دھکیلنا چاہتی ہیں، کیرل دمترییف

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے خصوصی صدارتی نمائندے اور روسی ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ کے سربراہ کیرل دمترییف نے الزام عائد کیا ہے کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس یورپی یونین کو روس اور چین کے ساتھ براہِ راست فوجی تصادم کی طرف لے جانا چاہتی ہیں۔ کیرل دمترییف نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ کایا کالاس یورپی یونین کو نہ صرف روس بلکہ چین کے ساتھ بھی جنگ میں جھونکنے کی خواہش رکھتی ہیں۔ ان کے مطابق جب بھی یورپی یونین کی بات کی جائے تو دراصل ارسولا فان ڈیر لائن اور کایا کالاس کو ذہن میں رکھا جانا چاہیے، کیونکہ یہی دونوں شخصیات یورپی یونین کی موجودہ پالیسیوں کی اصل سمت کا تعین کر رہی ہیں۔

روسی عہدیدار نے یورپی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ یورپی خارجہ پالیسی حقیقت پسندی کے بجائے تصادم پر مبنی ہے، جس کے نتائج نہ صرف یورپ بلکہ عالمی سلامتی کے لیے بھی خطرناک ہو سکتے ہیں۔ دمترییف کے مطابق ایسی پالیسیاں یورپی یونین کو ایک ایسے راستے پر ڈال رہی ہیں جو مزید عدم استحکام اور عالمی کشیدگی کو جنم دے سکتا ہے۔

Advertisement