اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

قازقستان پہلی بار سورج مکھی کے تیل کی برآمدات میں دنیا کے ٹاپ تین ممالک میں شامل

Sunflower Oil

قازقستان پہلی بار سورج مکھی کے تیل کی برآمدات میں دنیا کے ٹاپ تین ممالک میں شامل

آستانہ (صداۓ روس)

قازقستان نے پہلی بار سورج مکھی کے تیل کی برآمدات میں دنیا کے سرفہرست 10 ممالک میں جگہ بنا لی ہے، اور 2024 میں آٹھویں نمبر پر آ گیا ہے۔ وزارت تجارت و انضمام نے 15 مئی کو ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں اعلان کیا کہ ملک کی تیل و چکنائی کی صنعت میں غیر معمولی ترقی دیکھنے میں آئی ہے۔ قازقستان سورج مکھی کی خلی کی برآمد میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہا ہے اور یورپی یونین کو خوراکی فیڈ کے طور پر فراہم کنندگان میں تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔

گزشتہ تین برسوں میں ملک میں سورج مکھی کے تیل کی پیداوار میں 2.5 گنا اضافہ ہوا، برآمدات میں 4.8 گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ پیک شدہ تیل کی درآمدات میں 11 فیصد کمی واقع ہوئی۔ گزشتہ سیزن میں تیل، خلی اور دیگر مصنوعات کی برآمدات سے قازقستان نے 562 ملین ڈالر حاصل کیے، اور اب ہدف یہ ہے کہ سالانہ برآمدی آمدن 1 ارب ڈالر تک پہنچائی جائے۔ ملک نے گندم کی بجائے منافع بخش تیلدار اجناس، خاص طور پر سورج مکھی کی کاشت کو ترجیح دینا شروع کر دی ہے، جو اس ترقی کی بنیاد بن رہی ہے۔ فی الحال قازقستان کی برآمدات چین اور وسطی ایشیائی ممالک تک محدود ہیں، تاہم اب مشرقِ وسطیٰ کی منڈیوں میں بھی قدم رکھنے کی تیاری ہو رہی ہے۔

دوسری جانب قازقستان نے اناج اور آٹے کی برآمد میں بھی بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ ستمبر 2024 سے اپریل 2025 کے دوران تقریباً ایک کروڑ ٹن گندم اور آٹا برآمد کیا گیا، جو پچھلے سیزن کے مقابلے میں 37.4 فیصد زیادہ ہے۔ سالانہ برآمدی استعداد 7 سے 8 ملین ٹن کے درمیان رہی ہے، لیکن رواں سال کے آخر تک یہ صلاحیت 12 ملین ٹن تک پہنچنے کی توقع ہے۔ نائب وزیر زراعت آزات سلطانوف کے مطابق اس سیزن میں قازقستان نے غیر روایتی منڈیوں جیسے آذربائیجان، جارجیا، ترکی، اٹلی، بیلجیئم، پولینڈ، پرتگال، ناروے اور برطانیہ میں اپنی مصنوعات متعارف کرائی ہیں، جبکہ مراکش اور ویتنام میں بھی ترسیل کا آغاز ہو چکا ہے۔

چین کی قازق فیڈ آٹے میں خاص دلچسپی کے باعث، صرف ستمبر سے اپریل تک 1.8 ملین ٹن گندم و آٹا برآمد کیا گیا، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 27 فیصد زیادہ ہے۔ ایران اور آذربائیجان کو پانچ سال بعد دوبارہ برآمدات بحال کی گئی ہیں، جن میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ قازقستان کی یہ پیشرفت اسے عالمی زرعی برآمدات میں ابھرتی ہوئی طاقت کے طور پر نمایاں کر رہی ہے۔

Share it :