صدر پوتن کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات

Putin Putin
Ðîññèÿ. Ñàíêò-Ïåòåðáóðã. Ïðåçèäåíò ÐÔ Âëàäèìèð Ïóòèí è ïðåäñòàâèòåëü ïðåçèäåíòà Èðàíà, ìèíèñòð èíîñòðàííûõ äåë Èðàíà Àááàñ Àðàê÷è (ñïðàâà íàâëåâî) âî âðåìÿ âñòðå÷è. Àëåêñåé Äàíè÷åâ/POOL/ÒÀÑÑ

ماسکو (صداۓ روس)

صدر پوتن نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ روس مشرقِ وسطیٰ میں جلد از جلد امن کے قیام کے لیے اپنی پوری صلاحیت بروئے کار لانے کے لیے تیار ہے۔ روسی صدر نے بتایا کہ انہیں گزشتہ ہفتے ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا پیغام موصول ہوا تھا۔ انہوں نے عباس عراقچی سے کہا کہ وہ ان کی جانب سے شکریہ اور نیک تمنائیں پہنچائیں۔ صدر پوتن نے کہا کہ ایرانی عوام اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے جرات اور استقامت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق روس امید کرتا ہے کہ ایران اس مشکل دور سے نکل آئے گا اور خطے میں امن بحال ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ ماسکو تہران کے ساتھ اپنے تزویراتی تعلقات برقرار رکھنے کا خواہاں ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ملاقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای اور صدر مسعود پزشکیان نے صدر پوتن کے لیے نیک خواہشات بھیجی ہیں۔

عباس عراقچی نے کہا کہ ایرانی عوام نے جرات کے ساتھ امریکی دباؤ کا مقابلہ کیا ہے اور آئندہ بھی ثابت قدم رہیں گے۔ انہوں نے ایران کی حمایت پر روس اور صدر پوتن کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماسکو اور تہران کے تعلقات اعلیٰ ترین سطح کی تزویراتی شراکت داری پر مبنی ہیں اور حالات جیسے بھی ہوں، یہ تعاون مسلسل آگے بڑھے گا۔