ہومتازہ ترینمودی روس اور یوکرین کی جنگ ختم کروا سکتے ہیں، ہیما مالنی

مودی روس اور یوکرین کی جنگ ختم کروا سکتے ہیں، ہیما مالنی

مودی روس اور یوکرین کی جنگ ختم کروا سکتے ہیں، ہیما مالنی

دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک)
بھارت کی معروف اداکارہ ہیما مالنی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم مودی روس اور یوکرین کی جنگ ختم کروا سکتے ہیں. بالی ووڈ اداکارہ و سیاستدان ہیما مالنی نے کہا ہے کہ ہر کوئی یوکرین جنگ کو روکنے کیلئے مودی کی مدد چاہتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ہیما مالنی نے کہا کہ یوکرین اور روس کی جنگ میں ہر کوئی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی مداخلت چاہتا ہے کیونکہ اُن کے کام سے دنیا حیران ہے۔

ہیما مالنی نے کہا کہ اُنہوں نے اپنا نام روشن کیا ہے اور دنیا اُن کی عزت کرتی ہے، اب یوکرین روس کی جنگ میں بھی سب یہی چاہتے ہیں کہ مودی مدد کریں تاکہ جنگ رُک سکے۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ ہمارے مودی کو ایک بڑا عالمی رہنما سمجھا جاتا ہے، یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔

انٹرنیشنل