اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

نیٹو نے پوتن- ٹرمپ ٹیلیفونک گفتگو کو ’’اچھا اشارہ‘‘ قرار دے دیا

NATO Secretary General Mark Rutte

نیٹو نے پوتن- ٹرمپ ٹیلیفونک گفتگو کو ’’اچھا اشارہ‘‘ قرار دے دیا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے روسی صدر ولادیمیر پوتن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان 19 مئی کو ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کو ایک ’’اچھا اشارہ‘‘ قرار دیا ہے۔ برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ و دفاع کے اجلاس میں پہنچنے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے روٹے نے کہا ہمیں شکر گزار ہونا چاہیے کہ امریکہ اب اس قیادت کے کردار کو اپنا رہا ہے۔ میرے خیال میں یہ ایک مثبت بات ہے کہ یہ فون کال ہوئی۔ یہ بھی خوش آئند ہے کہ امریکی صدر نے اس گفتگو کے بعد فوری طور پر یوکرینی صدر اور یورپی رہنماؤں سے رابطہ کیا۔

روٹے سے جب یہ سوال کیا گیا کہ امریکی صدر نے روس پر دباؤ بڑھانے کے لیے مزید اقدامات کیوں نہیں کیے، تو انہوں نے اس پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا: “میں روزانہ کی ہر پیش رفت پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔
یاد رہے کہ پوتن اور ٹرمپ کے درمیان یہ گفتگو دو گھنٹے سے زائد جاری رہی، جس میں یوکرین تنازع کے حل پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ بعد ازاں روسی صدر نے اس بات چیت کو ’’تعمیری‘‘ اور ’’مثبت‘‘ قرار دیا۔ نیٹو کی جانب سے اس ردعمل کو مغربی حلقوں میں ایک نرم سفارتی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Share it :