نیٹو کا یورپ میں امریکی اڈوں کے دفاع کا عزم

NATO NATO

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

نیٹو نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ممکنہ حملوں کی صورت میں یورپ میں امریکی اڈوں کے دفاع کے لیے تیار ہے۔ فنانشل ٹائمز نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی تھی کہ ایران مبینہ طور پر امریکا کے ساتھ معاہدے کی عدم موجودگی میں یورپ میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

رائٹرز کے مطابق نیٹو کے ترجمان نے کہا کہ نیٹو ہر قسم کے خطرے کا سامنا کرنے اور تمام اتحادیوں کا دفاع کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ فنانشل ٹائمز نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ ایران مبینہ طور پر امریکی اڈوں کو نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ یورپ میں بھی نشانہ بنانے کے لیے تیار ہے، اگر واشنگٹن تہران کے ساتھ امن معاہدہ کرنے سے گریز کرتا رہا۔