خیبر پختونخوا میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی

Natco bus Natco bus

خیبر پختونخوا میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی

اسلام آباد (صداۓ روس)
خیبر پختونخوا میں ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ نے پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے نیا کرایہ نامہ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ کے مطابق اس فیصلے کا مقصد مسافروں پر مالی بوجھ کو کم کرنا اور طلبہ، خصوصی افراد اور بزرگ شہریوں کے لیے رعایت کو برقرار رکھنا ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے اعلامیے کے مطابق 60 سال سے زیادہ عمر کے مسافروں، طلبہ اور خصوصی افراد کے لیے کرایوں میں پچاس فیصد رعایت برقرار رکھی گئی ہے تاکہ معاشرتی سطح پر سہولت فراہم کی جا سکے۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ پشاور سے مختلف اضلاع کے لیے کرائے مندرجہ ذیل ہیں:

Advertisement

پشاور سے کوہاٹ: 177 روپے (فلائنگ کوچ اور منی بس)

پشاور سے بنوں: 530 روپے

پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان: 870 روپے

پشاور سے ہری پور: 424 روپے

پشاور سے ایبٹ آباد: 530 روپے

پشاور سے مردان: 158 روپے

محکمہ ٹرانسپورٹ نے موٹروے کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے بھی کرایے واضح کیے ہیں:

پشاور سے مردان: 316 روپے

پشاور سے ایبٹ آباد: 419 روپے

پشاور سے سوات کا کرایہ 468 روپے جبکہ پشاور سے چترال کا کرایہ 993 روپے مقرر کیا گیا ہے. محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام نے کہا کہ نیا کرایہ نامہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے اور تمام مسافروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ کرایہ چیک کرنے کے بعد سفر کریں تاکہ کسی بھی قسم کی الجھن سے بچا جا سکے۔