اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

شمالی کوریا کا روس کی غیر مشروط حمایت کا اعلان

شمالی کوریا کا روس کی غیر مشروط حمایت کا اعلان

ماسکو (صداۓ روس)
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کے دوران یوکرین کے معاملے پر روسی اقدامات کی مکمل اور غیر مشروط حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

کورین سنٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق، کم جونگ اُن نے کہا کہ وہ روسی قیادت کی جانب سے یوکرین کے تنازع کے بنیادی حل کے لیے اٹھائے گئے تمام اقدامات کی غیر مشروط حمایت جاری رکھیں گے۔ یہ بیان شمالی کوریا اور روس کے درمیان بین الریاستی معاہدے کی روح کے تحت دیا گیا۔

کم جونگ اُن اور لاوروف کی یہ ملاقات 12 جولائی کو وونسان شہر میں ہوئی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان مختلف بین الاقوامی اور علاقائی امور پر گفتگو ہوئی۔

Share it :