ہومتازہ ترینپاکستان آسٹریلیا کرکٹ سیریز شیڈول تبدیل ہونے کا امکان

پاکستان آسٹریلیا کرکٹ سیریز شیڈول تبدیل ہونے کا امکان

پاکستان آسٹریلیا کرکٹ سیریز شیڈول تبدیل ہونے کا امکان

اسلام آباد(صداۓ روس)
پاکستان آسٹریلیا کرکٹ سیریز شیڈول تبدیل ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے. پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی سیریز کا شیڈول تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کرکٹ بورڈز کے درمیان شیڈول سے متعلق بات چیت جاری ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی سیریز راولپنڈی سےشروع کی جاسکتی ہے، آسٹریلوی بورڈ نے سیریز راولپنڈی سے شروع کرنے کی تجویز دی ہے۔

خیال رہے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 3 مارچ سے کراچی میں شروع ہونا ہے جبکہ راولپنڈی اور لاہور بھی ٹیسٹ میچز کے وینیوز میں شامل ہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز جبکہ ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔

انٹرنیشنل