اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

پاکستان نے آئی ایم ایف کو بجلی کی قیمت کم کرنے پر راضی کرلیا

Electricity meter

پاکستان نے آئی ایم ایف کو بجلی کی قیمت کم کرنے پر راضی کرلیا

ماسکو (صداۓ روس)
پاکستانی حکام نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو بجلی کی قیمت کم کرنے پر راضی کرلیا۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب ڈالر قسط کے لیے مذاکرات جاری ہیں جس دوران توانائی شعبے کے حکام نے آج اور کل آئی ایم ایف وفد سے ملاقات کی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستانی حکام نے بجلی کا ریٹ 2 روپے فی یونٹ کم کرنے پر آئی ایم ایف کو راضی کرلیا ہے جب کہ بجلی کا بنیادی ٹیرف ڈیڑھ سے 2 روپے تک سستا کرنے پر آئی ایم ایف سےطویل سیشن ہوا۔

اس کے علاوہ پاکستان نے آئی ایم ایف کو ٹیکس عائد کرنے کی قانون سازی سے بھی آگاہ کر دیا ہے. پالیسی مذاکرات کے دوران پاکستان نے آئی ایم ایف کو اس کی شرط پر ٹیکس عائد کرنے کے لیے قانون سازی سے آگاہ کر دیا۔ دستاویز کے مطابق پاکستان میں زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کی شرح کارپوریٹ سیکٹر کے برابر رکھی گئی ہے، زرعی شعبے میں سالانہ 6 لاکھ روپے آمدن تک کوئی ٹیکس لاگو نہیں ہو گا، سالانہ 6 لاکھ سے 12 لاکھ روپے تک زرعی آمدن پر 15 فیصد ٹیکس نافذ ہوگا۔ بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی حکومتوں نے زرعی انکم ٹیکس کی شرح بڑھانے کے لیے قانون سازی کی۔

Share it :
Translate »