واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے روس میں پاکستان پوسٹ کی سروسز معطل

Pakistan post Pakistan post

واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے روس میں پاکستان پوسٹ کی سروسز معطل

اسلام آباد (اشتیاق ہمدانی)
روس میں پاکستان پوسٹ کی تمام سروسز معطل کر دی گئی ہیں۔ ان کے مطابق روسی پوسٹ نے پاکستان پوسٹ پر واجب الادا رقوم کی عدم ادائیگی کے باعث اگست 2025 سے ڈاک کی ترسیل روک دی تھی۔ وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ پاکستان پوسٹ پر روسی پوسٹ کے تقریباً 5 کروڑ 55 لاکھ روپے واجب الادا ہیں جو تاحال ادا نہیں کیے جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واجبات سال 2021 سے زیر التوا ہیں، جبکہ 12 نومبر 2021 تک مجموعی بقایاجات 31 کروڑ روپے سے تجاوز کر چکے تھے۔

عبدالعلیم خان نے یقین دہانی کرائی کہ جیسے ہی وزارتِ خزانہ فنڈز جاری کرے گی، روسی پوسٹ کو واجب الادا تمام رقوم ادا کر دی جائیں گی، جس کے بعد سروسز کی بحالی ممکن ہو سکے گی۔ وزارتِ مواصلات کے مطابق واجبات کی بروقت ادائیگی نہ ہونے کے باعث بین الاقوامی سطح پر آپریشنل مسائل پیدا ہوئے ہیں، تاہم اس مسئلے کے فوری حل کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Advertisement