پاکستان کا بگرام ایئر بیس پر فضائی حملہ، اہم تنصیبات تباہ
اسلام آباد (صداۓ روس)
آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستان نے افغانستان کے اہم ترین بگرام ایئر بیس کو کامیابی سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس کارروائی کے نتیجے میں بگرام ایئر بیس کا ایک ایئر کرافٹ ہینگر اور دو ویئر ہاؤسز تباہ ہو گئے، جبکہ اس حوالے سے سیٹلائٹ تصاویر بھی منظرِ عام پر آ گئی ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے ایک ہفتے کے دوران افغانستان میں فوجی اہداف پر پچاس سے زائد فضائی حملے کیے۔ امریکی اخبار کے مطابق یہ حملے مخصوص عسکری تنصیبات کو ہدف بنا کر کیے گئے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ افغانستان میں فتنہ الخوارج کی موجودگی سے متعلق شواہد اقوام متحدہ کی رپورٹس میں متعدد بار پیش کیے جا چکے ہیں، جس کے تناظر میں یہ کارروائیاں کی گئیں۔