پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے روسی صدر کو اسنادِ پیش کردیں

Faisal Niaz Tirmizi Faisal Niaz Tirmizi

پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے روسی صدر کو اسنادِ پیش کردیں

ماسکو (اشتیاق ہمدانی)
روسی دارالحکومت ماسکو میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیرِ کبیر فیصل نیاز ترمذی نے روسی صدر ولادیمیر ولادیمیرووچ پوتن کو اپنی اسنادِ سفارت پیش کر دیں۔ اس موقع پر ایک باوقار اور رسمی تقریب گرینڈ کریملن پیلس میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب کے دوران فیصل نیاز ترمذی نے بطور سفیرِ غیر معمولی و مختار (ایمبیسیڈر ایکسٹرا آرڈنری اینڈ پلین پوٹنشیری) روسی صدر کو اپنے سفارتی فرائض کا باضابطہ آغاز کرنے کی دستاویزات پیش کیں۔ اس موقع پر صدر ولادیمیر پوتن نے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے نئے سفیروں کی اسناد وصول کیں اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اسنادِ سفارت کی پیشی کے بعد فیصل نیاز ترمذی کی بطور پاکستانی سفیر روس میں ذمہ داریاں باضابطہ طور پر شروع ہو گئیں، جن کا مقصد پاکستان اور روس کے درمیان سیاسی، سفارتی، معاشی اور عوامی روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

روس کی جانب سے پاکستانی سفیر کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان قائم اسٹریٹجک تعاون، تجارت، توانائی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ تقریب پاکستان اور روس کے درمیان دیرینہ دوستی اور باہمی احترام کی عکاسی کرتی ہے جو حالیہ برسوں میں مزید مستحکم ہوئی ہے۔

Advertisement