ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جولائی تا دسمبر 2026 کی پاسپورٹ درجہ بندی کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ دنیا کا چوتھا کمزور ترین پاسپورٹ قرار پایا ہے اور عالمی درجہ بندی میں 100ویں نمبر پر برقرار ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ پر صرف 30 ممالک کا ویزا فری سفر ممکن ہے۔ طاقتور ترین پاسپورٹس میں ایشیائی ممالک کی بالادستی برقرار ہے۔ سنگاپور کا پاسپورٹ ایک بار پھر دنیا کا طاقتور ترین قرار پایا جس پر 192 ممالک میں ویزا فری سفر ممکن ہے۔ متحدہ عرب امارات، جاپان اور جنوبی کوریا مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر رہے۔