بھارت سے پاکستان درآمدات میں 69 فیصد اضافہ

Wahga Border Wahga Border

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
تجارتی پابندیوں کے باوجود بھارت سے پاکستانی درآمدات میں 69 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔گزشتہ تین ماہ کے دوران ہندوستان سے 6 کروڑ 17 لاکھ ڈالر مالیت کی اشیا درآمد کی گئیں جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ حجم 3 کروڑ 66 لاکھ ڈالر تھا۔درآمدات میں ادویات اور کیمیائی مصنوعات کا حصہ 96 فیصد سے زائد ہے۔ یہ اشیا دبئی اور ملائیشیا سمیت تیسرے ممالک کے ذریعے پاکستان پہنچ رہی ہیں۔اس کے ساتھ ماہی گیروں کی واپسی اور فٹ بال کھلاڑیوں کے مصافحے جیسے واقعات سے دونوں ممالک کے تعلقات میں برف پگھلنے کے آثار نظر آ رہے ہیں۔