مہنگائی کے خلاف اسپین میں احتجاج، پولیس سے جھڑپیں

Protests in Spain Protests in Spain

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
مہنگائی کے خلاف اسپین کے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے جن کے دوران مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں۔بارسلونا میں مظاہرین نے رکاوٹوں کو آگ لگا دی اور دکانوں کی کھڑکیاں توڑ دیں۔ اس موقع پر انہوں نے مشہور فسطائیت مخالف گیت ’بیلا چاؤ‘ بھی گایا۔میڈرڈ میں ہزاروں مظاہرین شدید بارش کی پرواہ کیے بغیر سڑکوں پر نکل آئے اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا۔