ہومتازہ ترینانضمام الحق نئے ٹیلنٹ کی تلاش میں فرانس پہنچ گئے

انضمام الحق نئے ٹیلنٹ کی تلاش میں فرانس پہنچ گئے

بی ۔ایم۔خان (پیرس)۔ یورپ میں ٹیلنٹ ہنٹ کے دوران آسٹریا ، اسپین ، جرمنی کے بعد فرانس میں پشاور زلمی ٹیلنٹ ہنٹ کے لیے ٹرائل کئے گئے۔ پشاور زلمی برطانیہ کے بعد یورپ میں ٹیلنٹ ہنٹ کے ذریعے اورسیز کرکٹ کھلاڑی تلاش کر رہی ہے۔

فرانس میں سینکڑوں نوجوانوں نے اپنی بولنگ اور بیٹنگ کے جوہر دکھائے تاکہ سلیکٹرز کو متاثر کر کے ٹیم میں جگہ حاصل کر سکیں۔ پشاور زلمی کی طرف سے انضمام الحق اور محمد اکرم نے ٹرائلز لیے اور اچھی کارکردگی پیش کرنے والے کھلاڑیوں کو اوور سیز کرکٹ ٹیم کے لیے سلیکٹ کیا ۔

پشاور زلمی کے صدر انضمام الحق کا اس موقع پر کہنا تھا کہ برطانیہ کے بعد یورپ میں بھی کرکٹ کا نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کے لیے پرجوش ہوں ، یورپ میں ٹیلنٹ ہنٹ سے پاکستان کمیونٹی اور وہاں کے مقامی کرکٹرز کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا۔

انضمام الحق نے کہا کہ ہم اس مقصد کیلئے یورپ میں کھلاڑیوں کے ٹرائل لے رہے ہیں کہ اورسیز نوجوان کرکٹرز میں چھپا ٹیلنٹ تلاش کیا جاسکے۔ انہوں نے مقامی ٹیلنٹ کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کچھ منتخب کھلاڑی گلوبل زلمی کا حصہ بن کر آگے بڑھ سکتے ہی۔ اس کے علاوہ ان ٹرائلز سے پاکستان کا مثبت امیج بھی دنیا بھر میں اجاگر ہوگا۔

یورپ بھر میں ٹرائلز کے بعد پشاور زلمی اووسیز ٹیم کا انتخاب کیا جائیگا ۔ اس موقعے پر محمد اکرم اور انضمام الحق نے نوجوانوں کو مشورے بھی دیے کہ کس طرح وہ اپنے کھیل میں نکھار پیدا کرسکتے ہیں۔

انضمام الحق نے خاص طور سے بیٹنگ کی باریکیوں پر روشنی ڈالی اور تکنیک درست کرنے کے لیے مشورے دیے۔ بولر کوچ محمد اکرم نے بھی بولنگ کوچ کے حوالے سے ٹپس دیں اور کہا کہ آپ لوگوں میں ٹیلنٹ بہت زیادہ ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل