حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول 22 روپے سستا کر دیا

Petrol pump Petrol pump

اسلام آباد (صداۓ روس)

حکومت نے ایک ہفتے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
حکومتی اعلامیے کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 22 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ اس کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 381 روپے 78 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 380 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جو آج رات 12 بجے سے نافذ العمل ہو گا۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 41 روپے 44 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے۔ اس کی نئی قیمت 272 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔