صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی عیدالاضحیٰ پر قوم کو مبارکباد

Shahbaz Sharif and Asif Ali Zardari Shahbaz Sharif and Asif Ali Zardari

اسلام آباد (صداۓ روس)

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قوم اور امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ عیدالاضحیٰ اطاعت الٰہی، صبر، وفا، اخلاص اور ایثار کا درس دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نفرت اور تقسیم کے بجائے محبت، برداشت اور مکالمے کو فروغ دینا چاہیے۔ مایوسی کے اندھیروں کو خدمت، علم، محنت اور اتحاد کی روشنی سے شکست دی جا سکتی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قربانی کا جذبہ انسانیت، ایثار اور ذمہ داری کا احساس پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جان قربان کرنے والے شہدا کو قومی فخر قرار دیا۔ وزیراعظم نے عوام سے اپیل کی کہ عید کے موقع پر غریبوں، مستحقوں اور نادار افراد کا خاص خیال رکھا جائے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر فلسطینی اور کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔