arazzh-CNnlenfrdehiitkkkypsfaptruestgtrukuruz

ہومپاکستانوزیر اعظم عمران خان کی روسی صدر سے کریملن میں ملاقات

وزیر اعظم عمران خان کی روسی صدر سے کریملن میں ملاقات

وزیر اعظم عمران خان کی روسی صدر سے کریملن میں ملاقات

اشتیاق ہمدانی ماسکو
وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر سے کریملن میں ملاقات جاری ہے. دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں فروغ کا خیرمقدم کیا گیا. روسی صدر نے وزیراعظم عمران کا کریملن میں پرتپاک استقبال کیا. اس وقت دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات جاری ہے. وزیراعظم عمران خان روسی صدرکے ساتھ ون آن ون اور وفود کی سطح پرملاقات ہورہی ہے. روس اور پاکستان دونوں ممالک کے رہنما اہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کررہے جس میں اسلاموفوبیا اور افغانستان کی صورت حال بھی شامل ہے۔ وزیراعظم کے دورے سے پاکستان اور روس کے درمیان دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون میں بہتری آئے گی۔

واضح رہے کہ طویل عرصہ کے بعد کسی پاکستانی وزیراعظم کا روس کا یہ پہلا دورہ ہے اور یہ دورہ ایسے میں انجام پا رہا ہے کہ جب روس اور یوکرین کے مابین جنگ کے شعلے بھڑک اٹھے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل