وزیراعظم شہباز شریف 4 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ

Shahbaz Sharif Shahbaz Sharif

ماسکو (صداۓ روس)

وزیراعظم شہباز شریف 4 روزہ سرکاری دورۂ چین کے پہلے مرحلے میں ہانگژو روانہ ہو گئے ہیں۔ ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔ وزیراعظم ہانگژو میں ژجیانگ صوبے کے پارٹی سیکریٹری سے ملاقات کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے دورۂ چین کے دوران مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر بھی تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ تنازعات کے پرامن حل کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی چین نے حمایت کی ہے۔