یوریشین اکنامک یونین کے ساتھ شراکت داری گہرا بنانا روس کی ترجیح ہے،پوتن

Putin Putin

ماسکو (صداۓ روس)

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ یوریشین اکنامک یونین (EAEU) کے تمام رکن ممالک کے ساتھ شراکت داری کو گہرا بنانا روس کی ترجیح ہے۔ سپریم یوریشین اکنامک کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف اور قازق ساتھیوں کا EAEU چیئرمین شپ کے دوران کیے گئے کام پر شکریہ ادا کیا۔ صدر پوتن نے کہا کہ “ہم تمام شعبوں میں EAEU ممالک کے ساتھ اتحادی تعلقات کو گہرا بنانے کو روس کی مطلق ترجیح سمجھتے ہیں۔ ہم یوریشین خطے میں انٹیگریشن کے عمل کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے۔”