ماسکو (صداۓ روس)
صدر ولادیمیر پوٹن نے روس کی تمام یونیورسٹیوں میں ایک لازمی کورس کے طور پر “ریاستی زبان روسی” کو شامل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ یہ فیصلہ 2 جون کو منعقدہ روسی زبان اور فیڈریشن کی زبانوں کی حمایت سے متعلق پریزیڈنٹ کونسل کے اجلاس کے نتائج پر مبنی احکامات کی فہرست میں شامل ہے، جیسا کہ کریملن کی ویب سائٹ پر جاری کردہ دستاویز میں بتایا گیا ہے۔ ہدایت کے مطابق روس کی وزارت سائنس کو یقینی بنانا ہوگا کہ “روسی بطور ریاستی زبان” کے نظم (ماڈیول) کو اعلیٰ تعلیم کے اپ ڈیٹ شدہ وفاقی ریاستی تعلیمی معیارات کے (سوشل ہیومینیٹیرین حصہ جو کہ ‘بنیادی مرکز’ ہے) میں شامل کیا جائے۔ زبان کی پالیسی سے متعلق کونسل کے اجلاس میں اپنی تقریر کے دوران ولادیمیر پوٹن نے کہا کہ اس کورس کے تحت مطالعہ کے موضوعات میں “روسی زبان کی آئینی حیثیت اور روس کی لسانی پالیسی کے مسائل” شامل ہوں گے۔
یہ اقدام روس میں ریاستی زبان کے طور پر روسی کے کردار کو مضبوط بنانے کی ایک وسیع کوشش کا حصہ ہے۔ فی الحال روسی روس کی سرکاری زبان ہے اور یہ ملک بھر میں رابطے کی اہم زبان ہے ۔ وفاقی قانون سازی میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ روسی فیڈریشن کی سرکاری زبان کے استعمال کو یقینی بنانا تمام سرکاری اداروں کا فرض ہے ۔