ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے امریکی ایلچوں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کے ماسکو پہنچنے کے موقع پر کیف پر حملوں میں تین روزہ وقفے کا حکم دیا ہے۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا کہ صدر پوتن نے آج آدھی رات سے تین دن تک کیف پر حملے نہ کرنے کا حکم دیا ہے، تاکہ امریکی ایلچے یوکرینی حکام کے ساتھ مذاکرات کر سکیں۔ اس سے قبل یوکرینی میڈیا نے رپورٹ دی تھی کہ کیف کی افواج کو ہفتہ آدھی رات سے منگل تک فائر روکنے کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ زیلنسکی کے چیف آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ یوکرین نے روس کو جنگ بندی کی تجویز بھیجی تھی، مگر ماسکو نے کوئی جواب نہیں دیا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعہ کو کہا تھا کہ وٹکوف اور کشنر جنگ ختم کرنے کی تجویز لے کر جا رہے ہیں۔ صدر پوتن نے کشنر اور وٹکوف کے کام کو سراہا اور کہا کہ وہ روس میں ہمیشہ خوش آمدید ہیں۔